Home Latest News Urdu بین الاقوامی میڈیا سی پیک اور بی آر آئی کو اپنے مذہوم عزائم کا نشانہ بنا رہا ہے۔
Latest News Urdu - August 27, 2021

بین الاقوامی میڈیا سی پیک اور بی آر آئی کو اپنے مذہوم عزائم کا نشانہ بنا رہا ہے۔

.

معروف بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیاں چین کے بی آر آئی اور سی پیک کے خلاف من گھڑت خبریں اور مذہوم عزائم کے ذریعے سے سپوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔ گوادر کی میونسپل کمیٹی نے معروف بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹوں کو گمراہ کن ، بدنیتی پر مبنی اور حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی حکام نے بھی ان من گھڑت خبروں کو رد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گوادر میں سہولیات کی فراہمی کا فقدان چین کی غفلت کی وجہ سے نہیں ہے جبکہ چائینہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) پاکستان نے گوادر میں چینی ٹرالرز کے خلاف ماہی گیروں کے احتجاج کی خبروں کی تردید کی ہے۔ مزید برآں ایک پاکستانی رپورٹر طاہر مرتضیٰ کا کہنا ہےکہ چینی کمپنیوں نے مقامی کمیونٹیز کو اب تک 200,000 گیلن پانی فراہم کی ہے۔علاوہ ازیں چین کی مدد سے سی پیک کے تحت گوادر میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

Comments Off on بین الاقوامی میڈیا سی پیک اور بی آر آئی کو اپنے مذہوم عزائم کا نشانہ بنا رہا ہے۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…