بی آر آئی بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن کر ابھرا ہے،ترجمان،چینی وزارتِ خارجہ
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہےکہ چین کا مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) پہلے ہی بین الاقوامی عوامی فلاح و بہبود اور بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر آئی نے جیو پولیٹیکل گیمز کی فرسودہ ذہنیت سے بالاتر ہوکر بین الاقوامی تعاون کا ایک نیا ماڈل بنا ہے۔ جبکہ یہ ایک خصوصی گروپ نہیں ہے جو دوسرے شرکاء کی شرکت میں رکاوٹ ڈالتا ہے بلکہ ایک کھلا اور جامع تعاون کا پلیٹ فارم ہے۔ مزید برآں، یہ صرف چین کے لیے ثمرات کا حامل نہیں ہے بلکہ اس مین شریک تمام ممالک کے لیے فوائد موجود ہیں۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…