بی آر آئی منصوبے سے چین، پاکستان سمیت پورا خطہ ترقی کرے گا: نگران وزیراعظم
.
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بی آر آئی منصوبے سے چین، پاکستان سمیت پورا خطہ ترقی کرے گا۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چین کی ترقی منفرد اور بےمثال ہے، چین نے تیزی سے اپنے عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، چین نہ صرف ہمارا بہترین پڑوسی ملک بلکہ آئرن برادر ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان چین کے ساتھ سی پیک کے پہلے مرحلے کو مکمل کر چکا ہے، سی پیک منصوبے سے ملک کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے ملک میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بی آر آئی منصوبہ مختلف ثقافتوں کو قریب لانے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …