بی آر آئی کا بنیادی مقصد ترقی پذیر دنیا کے ساتھ چین کی ترقی کے ثمرات بانٹنا ہے،چینی قونصل جنرل
.
چینی قونصل جنرل کراچی مسٹر لی بیجیان نے کہا ہےکہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا بنیادی مقصد چین کی ترقی کے ثمرات کو ترقی پذیر دنیا کے ساتھ بانٹنا ہے تاکہ بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری کی تشکیل میں مدد ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے بارے میں باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نوازنے کے لیے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…