Home Opinion Editorials in Urdu بی آر آئی کے تحت سی پیک پائیدار اقتصادی ترقی کا ایک نادر موقع،سید وجاہت علی۔
Opinion Editorials in Urdu - March 15, 2021

بی آر آئی کے تحت سی پیک پائیدار اقتصادی ترقی کا ایک نادر موقع،سید وجاہت علی۔

.

سید وجاہت علی جو ایک تعلیمی اور عوامی پالیسی کے محقق ہیں لکھتے ہیں کہ سی پیک ایک شاندارموقع ہے اور اہم بات یہ ہے کہ اس موقع کو پائیدار اقتصادی ترقی کے جوہر میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ یہ میگا پراجیکٹ بی آر آئی کے ساتھ جڑا ہوا ہے جو عالمی سطح کا اقتصادی اور رابطہ کاری کاحامل منصوبہ ہے جس کا تصور چین کے صدر شی جن پنگ نے 2013 میں پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بنیادی مقاصد ایشیاء ، یورپ اور افریقی براعظموں کے مابین روابط کو فروغ دینا ، شراکت داری قائم کرنا اور اس کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بی آر آئی میں ایشیا ، مشرقی یورپ ، مشرقی افریقہ ، اور مشرق وسطی کے 71 ممالک کی ترقی پذیر مارکیٹیں شامل ہیں جو دنیا کی جی ڈی پی کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ بناتی ہیں اور چھ کوریڈور اس بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمی کا حصہ ہیں۔ وہ مزیدلکھتے ہیں کہ سی پیک اس اقدام کاایک اہم حصہ ہے جو بحیرہ عرب کو مغربی چین کے شہر کاشغر سے مربوط کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بحیرہ عرب میں چین کی موجودگی کا اثر جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطی کی معاشی ، اسٹریٹجک اور جغرافیائی سیاسی صورتحال پر پڑے گا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کس طرح سی پیک کے ذریعے چین توانائی ، زرعی اور پیشہ ورانہ تربیت میں تعاون کرکے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہا ہے۔

Comments Off on بی آر آئی کے تحت سی پیک پائیدار اقتصادی ترقی کا ایک نادر موقع،سید وجاہت علی۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔