بی آر آئی کے ثمرات سےسب سے زیادہ پاکستان بہرہ ور ہو رہا ہے،ظفرالدین
.
چین پاکستان تعلقات کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفرالدین محمود نے کہا ہےکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بین الاقوامی سطح پر نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور یہ ترقی پذیر ممالک کو انفراسٹرکچر کی تعمیر کو فروغ دینے میں مؤثر طریقے سے مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر آئی، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، اور گلوبل سیکورٹی انیشیٹو سبھی نہایت اہم ہیں اور ان میں اگلے 100 سالوں میں دنیا کو ایک بہتر انداز میں تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت ہے۔واضح رہے کہ اس کانفرنس کی میزبانی جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (جے ایکس یو ایس ٹی) نے کی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…