Home Latest News Urdu تائیوان چین کا حصہ ہے،پاکستان ون چائنہ اصول کی حمایت کرتا ہے، صدر آصف زرداری
Latest News Urdu - May 22, 2024

تائیوان چین کا حصہ ہے،پاکستان ون چائنہ اصول کی حمایت کرتا ہے، صدر آصف زرداری

.

صدرپاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ اصول کی پاسداری کرتا ہے اور ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ شنوا کو انٹریو دیتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین عوامی تبادلوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی نقل و حرکت آسان بنانے کے لیے مزید پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ صدر مملکت نے انٹرویو پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73ویں سالگرہ کے تناظر میں دیا، مارچ میں دوسری بار صدر پاکستان بننے کے بعد ان کا کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو یہ پہلا انٹریو ہے۔ اپنے پچھلے دور صدارت میں 9 مرتبہ چین کا دورہ کرنے والے صدر پاکستان نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو مشرق اور چین کی طرف دیکھنے کا کہا تھا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پالیسیوں کا تسلسل چین کی معاشی کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے، پاکستان چین کے ترقیاتی عمل میں مزید شامل ہونے کی امید رکھتا ہے، 11 سال قبل پاک، چین اقتصادی راہداری کے آغاز کے بعد سے گوادر بندرگاہ میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے، گوادر بندرگاہ پوری دنیا سے ہمیشہ سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرے گی۔

Comments Off on تائیوان چین کا حصہ ہے،پاکستان ون چائنہ اصول کی حمایت کرتا ہے، صدر آصف زرداری

Check Also

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے خطاب

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی ک…