Home Latest News Urdu تعلیم اور زراعت پاک چین تعاون کے اہم ترین شعبے ہیں،سینیٹر مشاہد حسین سید
Latest News Urdu - July 7, 2022

تعلیم اور زراعت پاک چین تعاون کے اہم ترین شعبے ہیں،سینیٹر مشاہد حسین سید

.

پاکستان اور چین کے نوجوانوں کو شامل کر کے تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے کے لیے ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں انڈرسٹینڈنگ چائنا فیلو شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید تھے اور گیسٹ آف آنر چین کی قائم مقام سفیر پانگ چنکسو تھیں۔ سید مشاہد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ زراعت اور تعلیم دو اہم شعبے ہیں جو پاک چین تعاون اور شراکت داری کو بام ِ عروج پر پہنچا سکتے ہیں۔ انڈرسٹینڈنگ فیلو شپ چائنہ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستانی طلباء چین کے تمام شعبوں کا قریب سے مطالعہ کر سکیں گے کہ چین نے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو کس طرح پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اس تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چینی قائم مقام سفیرپانگ چنکسو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کا یہ اقدام پاک چین دوستی کو ترقی کے بلند ترین منازل پر پہنچائے گا۔

Comments Off on تعلیم اور زراعت پاک چین تعاون کے اہم ترین شعبے ہیں،سینیٹر مشاہد حسین سید

Check Also

پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…