توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو استفادہ حاصل کرنے کے کئی مواقع موجود۔۔۔۔وفاقی وزیر عمر ایوب
وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب نے چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں سی پیک منصوبہ کے تحت توانائی کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران وزیر توانائی کا چینی سفیر کو توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو منافع بخش بنانے کی استعدادی صلاحیتوں سے مزین مواقعوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیز ترین طور پر ابھرنے والی اس شعبے کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے کئی مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے سی پیک منصوبہ میں بھاری سرمایہ کاری کے سبب دیگر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کے سبب وہ پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے نہایت موزوں تصور کرتے ہیں۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …