Home Latest News Urdu تھرڈسی پیک یونیورسٹیز کنسورشیم میں اکیڈمیا کی کامرس اور آئی ٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار۔۔۔
Latest News Urdu - November 20, 2019

تھرڈسی پیک یونیورسٹیز کنسورشیم میں اکیڈمیا کی کامرس اور آئی ٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار۔۔۔

چائینہ-پاکستان اکنامک کوریڈور یونیورسٹیز کنسورشیم کے تیسرے کانفرنس میں مختلف یونیوسٹیوں کے عہدیداران اور اکیڈمیا نے بزنس سٹیڈیز اورسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ہمسایہ ممالک پاکستان اور چین کو فوائد کے حصول کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دو روزہ یونیورسٹیز سی پیک کنسورشیم 18اور 19نومبر کواسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا۔اس کانفرنس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار، چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ اور ایچ ای سی کے اعلٰی عہدیدار لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد اصغر اور چائینیز ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن گوان پیجون نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹیوں کے تیسرے سی پیک کنسورشیم کی تقریب میں مختلف جامعات کی فیکلٹی، پروفیسرز اور محقّقین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ اس کانفرنس کا انعقاد پاکستان کی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور چائینہ ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن نے مشترکہ طور پر کیا۔اس موقع پر چائینہ ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن کے نائب صدر گوان پیجون نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا سی پیک کنسورشیم سی پیک کے حوالے سے تحقیق کے لئے نہایت معاون ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف