تھرڈ سلک روڈ مقابلہ میں پاکستانی طلباء کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔
.
تھرڈسلک روڑ مقابلے میں حصہ لینے والے بیس پاکستانی طلباء میں سے سات نے اعلٰی کارکردگی حاصل کی ہے۔ اس مقابلے کے منتظمین نے ان افرادکی صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ طلبا نے چین میں تقریبا تین سال گزارے اور اعلٰی مہارت حاصل کی ہے۔ فوٹوگرافی مقابلہ میں اوّل ایوارڈ حاصل کرنے والے معاز علی ندیم نے کہا کہ یوتھ کلچرل کمیونیکیشن سے پاکستانی اور چینی دونوں ثقافتوں کی گہری تفہیم پیدا ہوگی۔ خیال رہے کہ سی پیک کے سبب دونوں اطراف کے عوام کے درمیان رابطے بڑھ رہے ہیں۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…