Home Latest News Urdu تھر کے سبب پاکستان میں مثبت تبدیلی آئے گی،چینی قونصل جنرل، لی بیجیان۔
Latest News Urdu - March 22, 2021

تھر کے سبب پاکستان میں مثبت تبدیلی آئے گی،چینی قونصل جنرل، لی بیجیان۔

.

‘تھر کے رنگ’ کے عنوان سے منعقدہ فیسٹیول میں مقررین نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھر تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کول فائرڈ پاور پلانٹ پاکستان میں مثبت تبدیلی رونما کرے گا۔ چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کہ تھر پاکستان کو تبدیل کرے گا اور پاکستان پوری دنیا کو بدل دے گا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ سی پیک پراجیکٹس کے تحت چین نے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے اور اب دوسرے مرحلے میں کام کی پیش رفت جاری ہے۔ اس میلے کا اہتمام ضلعی انتظامیہ نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے اشتراک سے کیا تھا۔ تھرپارکر کے ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو نے میڈیا کو بتایا کہ یہ تہوار صحرائی ضلع کی ثقافت ، روایات اور تاریخ کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

Comments Off on تھر کے سبب پاکستان میں مثبت تبدیلی آئے گی،چینی قونصل جنرل، لی بیجیان۔

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…