Home Latest News Urdu تین روزہ چائنا آؤٹ باؤنڈ ٹریول اینڈ ٹورازم مارکیٹ نمائش کا آغاز ہوگیا،پاکستان کی بھرپور شرکت۔
Latest News Urdu - November 16, 2023

تین روزہ چائنا آؤٹ باؤنڈ ٹریول اینڈ ٹورازم مارکیٹ نمائش کا آغاز ہوگیا،پاکستان کی بھرپور شرکت۔

.

تین روزہ چائنا آؤٹ باؤنڈ ٹریول اینڈ ٹورازم مارکیٹ نمائش کا آغاز ہوگیا ،نمائش 17نومبر تک جاری رہے گی ۔وزارت سیاحت کے ترجمان کے مطابق پاکستان 15 سے 17 نومبر 2023 تک بیجنگ چائنا کے نیشنل ایگریکلچر ایگزیبیشن سینٹر کے نیو ہال میں منعقد ہ چائنا آؤٹ باؤنڈ ٹریول اینڈ ٹورازم مارکیٹ نمائش میں اپنی بھرپور شرکت کررہاہے۔ چائنا آؤٹ باؤنڈ ٹریول اینڈ ٹورازم مارکیٹ میں پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےسفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاک چین دوستی ایک مضبوط اور پائیدار اتحاد ہے جس نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کیا ہے، مشترکہ اقدار اور باہمی احترام میں جڑی یہ دوستی گزشتہ برسوں کے دوران پروان چڑھی ہے جس نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے

Comments Off on تین روزہ چائنا آؤٹ باؤنڈ ٹریول اینڈ ٹورازم مارکیٹ نمائش کا آغاز ہوگیا،پاکستان کی بھرپور شرکت۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…