Home Gwadar Updates Urdu جوائینٹ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے چین کی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی) کے وائس چئیرمین کی پاکستان آمد۔۔۔۔۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - November 4, 2019

جوائینٹ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے چین کی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی) کے وائس چئیرمین کی پاکستان آمد۔۔۔۔۔

چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی نویں جوائینٹ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے چین کی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی) کے وائس چئیرمین ننگ جزیے پاکستان پہنچ گے۔تفصیلات کے مطابق وائس چئیرمین ننگ جزیے جوائینٹ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں گوادر ماسٹر پلان کی منظوری دینگے۔اس کے علاوہ این ڈی آر سی کے چئیرمین دورہ پاکستان میں گوادر میں 300 میگاواٹ بجلی پلانٹ کی سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔خیال رہے کہ جوائینٹ ورکنگ کمیٹی کے نویں اجلاس میں ایم ایل-1ریلوے پراجیکٹ کے لئے 9 ارب ڈالر کی فنڈنگ اور مغربی حصے تک راہداری کے لئے بھی فنانسنگ کے علاوہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی،زرعی باہمی تعاون اور صوبائی تعمیر و ترقی کے پراجیکٹس بشمول کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ متوقع اجلاس میں کئی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر بحث کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف