Home Latest News Urdu جوائینٹ ورکنگ گروپ کی جانب سے آزاد پٹن ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کو سی پیک منصوبہ میں شامل کرنے کی منظوری۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 8, 2019

جوائینٹ ورکنگ گروپ کی جانب سے آزاد پٹن ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کو سی پیک منصوبہ میں شامل کرنے کی منظوری۔۔۔۔۔

سی پیک منصوبہ کےجوائینٹ ورکنگ گروپ نے 700میگاواٹ آزاد پٹن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی کیٹگری میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔اس اقدام سے پاکستان کو پراجیکٹ کے مالی امور کو خوش اسلوبی نمٹانے میں آسانی پیدا ہوگی چونکہ اس کے تمام ممکنہ امور کو فنانسنگ معاہدے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اس فیصلے سے پراجیکٹ کے مالی امور کو ڈالر کی بجائے چینی کرنسی یوان میں نمٹایا جائے گا۔خیال رہے کہ آزاد پٹن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آزاد کشمیر میں دریائے جہلم کے رواں پانی پر 700میگاواٹ پونڈیج سکیم کے تحت لگایا جائے گا جس کی 2026 میں تکمیل سے 3۔3ارب یونٹس رینووایبل بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف