Home Latest News Urdu جے سی سی کا 10 واں اجلاس اگلے ہفتے منعقد ہوگا،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔
Latest News Urdu - September 14, 2021

جے سی سی کا 10 واں اجلاس اگلے ہفتے منعقد ہوگا،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔

.

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ 10 ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت تعمیر و ترقی کے سلسلے کوآگے بڑھانے کے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کے لیے بے شمار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سی پیک اتھارٹی چینی سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گی جبکہ چار ترجیحی خصوصی اقتصادی زونزکی تیز رفتار ترقی کے لیے بھرپور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Comments Off on جے سی سی کا 10 واں اجلاس اگلے ہفتے منعقد ہوگا،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …