Home Latest News Urdu حبیب بنک لمٹیڈ کی چین میں کمرشل آپریشنز کے آغاز کے لئے تیاریاں مکمل۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 13, 2019

حبیب بنک لمٹیڈ کی چین میں کمرشل آپریشنز کے آغاز کے لئے تیاریاں مکمل۔۔۔۔

چین میں بنکاری کے منتظمین نے حبیب بنک لمٹیڈ کی جانب سے چین میں کمرشل آپریشنز کے آغاز کیلئے دی گئی درخواست کی منظوری دی ہے۔حبیب بنک لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بنک اگلے تین ماہ کے اندر نئی شاخ کی لائسنس کے حصول کے لئے پرامید ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایچ بی ایل بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے تحت سی پیک میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا قرض دہندہ ہے۔ حبیب بنک سی پیک منصوبہ کے تحت کول مائینز اور پاور پلانٹس کا قیام عمل میں لانے والی چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر بھی کام کر رہا ہے۔اسی طرح حبیب بنک نے نہ صرف قرضوں کا اجراء کیا ہے بلکہ تھرپارکر کے کول مائینز میں شئیرز بھی خریدے ہیں جبکہ اس پراجیکٹ کا شمار بیلٹ اینڈ روڈ انشی سے متصل سی پیک منصوبہ کے اہم ترین پراجیکٹس میں ہوتا ہے۔جبکہ حبیب بنک لمیٹڈ نے گوادر میں بھی پہلی شاخ کا آغاز کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایچ بی ایل واحد بین الاقوامی بنک ہے جس نے 2018 میں چین کے مغربی صوبہ سنکیانگ کے علاقے ارمچی میں اپنی شاخ کا آغاز کیا ہے اور اس برانچ کو حال ہی میں صارفین کو اوپن یوان-بیسڈ اکاونٹس کی سہولت مہیا کرنے کے حوالے سے لائسنس کا بھی اجراء کیا گیا ہے۔اسی طرح حبیب بنک لمٹیڈ نے پاکستان میں کئی چینی شہریوں کو روزگار بھی فراہم کیا ہے جو کہ چینی شہریوں اور کمپنیوں کے 10000 اکاونٹس کے امور کے منتظم ہیں .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف