حبیب بنک لمٹیڈ یوان میں تجارتی امور نمٹانے والا پہلا پاکستانی بنک کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب۔۔۔۔
حبیب بنک لمٹیڈ (ایچ بی ایل)پاکستان کو یوان کے تبادے کی سہولت فراہم کرنے والے واحد اور پہلے پاکستانی بنک کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ایچ بی ایل کی چین کی ارمچی برانچ نے گزشتہ ہفتے ریگولیٹری کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد یوان میں تجارت کرنے کی سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے۔ایچ بی ایل یوان میں ٹرانزیکشنز کرنے کی سہولت مہیا کرنے کا مجاز ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ ایچ بی ایل کی ارمچی کی شاخ تمام ایچ بی ایل کی شاخوں کو کلیئرنس کی سہولت بھی مہیا کرئے گئی۔ اب حبیب بنک لمٹیڈ خطے میں یوان کے ذریعے سے تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس سے ترسیل رقم میں آسانیوں کے علاوہ سرمایہ کاری بھی ہموار ہوگی۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل کی ارمچی کی شاخ صوبہ سنکیانگ میں واحد بیرونی بنک ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…