حویلیاں-تھاکوٹ موٹروے بہت جلد تکمیل کے مرحلے کو پہنچ جائے گا۔عہدیدار،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق حویلیاں-تھاکوٹ موٹروے کا 87فیصد کام کی پیش رفت مکمل ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ حویلیاں-تھاکوٹ موٹروے کا شمار سی پیک منصوبہ کے ارلی ہارویسٹ پراجیکٹ میں ہوتا ہے۔جس کی تکمیل کے لئے 90فیصد سرمایہ چینی ایکسیم بنک جبکہ بقیہ بینک دولت پاکستان نے فراہم کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس موٹروے کی تکمیل اپنے آخری مراحل میں ہے جس کو فروری 2020تک مکمل کیاجائے گا۔اس پراجیکٹ کی لاگت 133980ملین روپے ہے اور اس کا آغاز 2016میں کیا گیا ہے۔یہ موٹروےحویلیاں سے شروع ہوکرایبٹ آباد،مانسہرہ سے ہوتے ہوئے تھاکوٹ میں اختتام پزیر ہوگا۔