حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کو اگلے سال فروی تک مکمل کیا جائے گا۔۔۔۔
حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کو اگلے سال فروی تک مکمل کیا جائے گا۔۔۔۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم منصوبے حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کو اگلے سال فروری تک مکمل کرلیاجاۓ گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کی تعمیر و تکمیل کے مختلف مراحل میں66 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ نیشنل ہائے وے اتھارٹی نے برہان میں تحقیق کے فروغ کے علاوہ مقامی افراد کو باہنر بنانے کےلئےہائے وے ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا ہے جبکہ مئی 2017 میں چین کی وزارت ٹرانسپورٹ اور پاکستان کی وزارت مواصلات کے مابین روڈ انجینئرنگ کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاقِ رائے کیا گیا ہے جس کے بعد چین اور نیشنل ہائے اتھارٹی مشترکہ طور پر تکنیکی تحقیق اور ٹریننگ دینے پر کام کر رہے ہیں
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






