حکومتِ پاکستان اس سال چار خصوصی اقتصادی علاقوں کا قیام عمل میں لانے کے لئے پُر عزم۔۔۔۔
Sharza Enter Your Summary here.
وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے اس سال ملک کے چاروں صوبوں میں خصوصی اقتصادی علاقوں کے قیام کو عمل میں لانے کا عزم کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی علاقوں میں پیداواری شعبے میں مشترکہ سرگرمیوں کے آغاز کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کیں جائیں گی جس سے مشترکہ تجارتی ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آر سی سی آئی) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس ملاقات میں انہوں نے وفد کو سی پیک بزنس فورم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک بزنس فورم حکومت اور تاجر برادری کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس کا قیام چین اور پاکستان کے صنعتی تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے لایا گیا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …