حکومتِ پاکستان سال 2019 کو سی پیک منصوبہ کے تحت صنعتی ترقی کا اہم سال منانے کے لئے پُر عزم۔۔۔۔۔
خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں دونوں اعلٰی عہدیداران نے دو طرفہ باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق نکتہ جات پر تبادلہ کیا اور کے پی کے اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینےکی اہمیت پر زور دیا۔کے پی کے کے وزیر خزانہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ خیبر پختونخواہ کے سماجی فلاح و بہبود کے شعبے کی بہتری کے لئے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے چینی سفیر کو نئی تجارتوں کے قیام میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔اور انہوں نے چینی تاجروں اور صنعتکاروں کو تعلیم، رہائشی ،سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس کے علاوہ کے پی کے وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت رکشئی سپشل اکنامک زون کے کام کی پیش کو مکمل کرکے سال 2019 کو سی پیک منصوبہ کے تحت صنعتی تعمیر و ترقی کا اہم سال منانے کے لئے پُر عزم ہے۔
گوادَر سے چین کو گدھے کے گوشت کی برآمدات تجارت کو فروغ دیں گی، رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ گوادر فارمز سے چین کو گدھے کے گوشت کی تجارتی…