حکومتِ پاکستان سی پیک منصوبہ کے تحت گلگت بلتستان میں صنعتوں اور سپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لائے گی۔۔۔۔
وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے اہم عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومت نے سی پیک منصوبہ کے تحت خطے کی تعمیر ترقی اور استحکام کے لئے نئی صنعتوں اور سپیشل اکنامک زونز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ خصوصی اقتصادی علاقوں میں ٹیکس کی رعائتوں سے متعلق اقدامات سے پاکستان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔اس کے علاوہ حکومتِ پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کی 72 محرومیوں کے ازالہ کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے جی بی کی مقامی آبادی کو صحت عامہ سے متعلق بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے سکردو میں 250 بیڈ ہسپتال کی تعمیر کے لئے 400 ملین روپے مختص کیے ہیں۔جبکہ بابوسر ٹاپ ٹنل کے کام کی پیش رفت مالی سال برائے 2019/20 کے تحت شروع ہو جائے گی۔