Home Latest News Urdu حکومتِ پاکستان نے چینی سرمایہ کاروں کے لئے نئے دو سالہ ورک ویزے کا اعلان کر دیا۔
Latest News Urdu - June 4, 2021

حکومتِ پاکستان نے چینی سرمایہ کاروں کے لئے نئے دو سالہ ورک ویزے کا اعلان کر دیا۔

.

چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کے تحت چینی سرمایہ کاروں کے لئے ایک نیا ویزا نظام منظور کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا ویزا چینی شہریوں کے لئے 48 گھنٹوں کے اندر اندر دو سال کی مدت کے لئے جاری کیا جائے گا۔چینی سفیر نونگ رونگ نے چینی شہریوں کے لئے کاروباری سازگار ماحول فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ اس پالیسی سے سی پیک کے تحت سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ مزید برآں انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پاک چین دوطرفہ تعلقات کے 70 سالہ سفر پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Comments Off on حکومتِ پاکستان نے چینی سرمایہ کاروں کے لئے نئے دو سالہ ورک ویزے کا اعلان کر دیا۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…