Home Latest News Urdu حکومتِ پاکستان چینی سرمایہ کو تمام سہولیات بہم پہنچانے کے ساتھ تجارت میں آسانیاں پیداکرنے کو یقینی بنائے گی۔۔۔۔وزیر اعظم عمران خان کا چینی سرمایہ کاروں سے خطاب۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 8, 2019

حکومتِ پاکستان چینی سرمایہ کو تمام سہولیات بہم پہنچانے کے ساتھ تجارت میں آسانیاں پیداکرنے کو یقینی بنائے گی۔۔۔۔وزیر اعظم عمران خان کا چینی سرمایہ کاروں سے خطاب۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں قائم چائینہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نےادارے کی سربراہ گاؤ یان سےملاقات کی۔قبل ازیں وزیر اعظم پاکستان کا چائینہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں چینی تجارتی اداروں کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان خصوصی اقتصادی علاقوں کے قیام،تجارتوں کے آغاز اور منافع کے حصول کے لئے چین کے نقشِ قدم پر چل رہا ہے اور ان تجارتوں کے فروغ سے حاصل ہونے والی آمدن سے نہ صرف ملک سے غربت کے خاتمے میں نہایت مدد ملے گی بلکہ اس سے ملک میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا حکومت سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان کو ایک تجارت ماحول ملک بنانے کے علاوہ منافع بخش مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک اتھارٹی کا قیام سی پیک منصوبہ سے متعلق تمام امور کو نمٹانے کے علاوہ مختلف وزارتوں میں اس منصوبے سے متعلق کام کی پیش رفت کو موثر بنانے کے لئے عمل میں لایا گیاہے جو پی ایم او کے تحت اپنی کارکردگی کو یقینی بنائے گا۔اس دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت گوادر بندرگاہ،فری زون،انٹرنیشنل ائیرپورٹ،ٹیکس رعائیتوں کے ساتھ ساتھ سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کو تکمیل کو پہنچانے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ،آئی ٹی اینڈ فنانشل سروسز،فزیکل اینڈ ٹیکنالوجیکل لوجسٹکس،فوڈ پراسیسنگ اینڈ ایگریکلچر،سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئل اینڈ گیس،کوئل اینڈ گولڈ کے صنعتوں میں سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے کئی مواقع موجود ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے تقریب کو چینی محنش کشوں کی حفاظت کے لئے الگ سیکیورٹی فورس کے قیام کے اقدام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …