Home Latest News Urdu حکومتِ پاکستان کی جانب سے چین کو گیس ذخیرہ کاری کی سہولیات فراہم کرنے کی دعوت۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 2, 2019

حکومتِ پاکستان کی جانب سے چین کو گیس ذخیرہ کاری کی سہولیات فراہم کرنے کی دعوت۔۔۔۔

وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے پِٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت موسمِ سرما کے ساتھ ساتھ موسمِ گرما میں بھی گیس کی کمی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے گیس کی ذخیرہ کاری کی سہولیات کے لئے ممکنات پر غور و فکر کر رہی ہے۔خیال رہے کہ اس حوالے سے تحقیق کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے اور پاکستان نے چین سے اس پراجیکٹ کو سی پیک کے فریم ورک میں شامل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ چینی تجارتی ادارے تیل اور گیس کے شعبوں میں شمولیت حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔جس کے سبب حکومت نے پاکستان ریفائنری لمٹیڈ(پی آر ایل)کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ایک ارب ڈالر کی لاگت آئے گی جبکہ چینی کمپنی کو شامل ہونے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف