Home Latest News Urdu حکومتِ پاکستان کی چین کو سی پیک منصوبہ کے اورنج میٹرو لائن ٹرین پراجیکٹ سے متعلق تمام امور کو جلد حتمی شکل دینے کی یقین دہانی۔۔۔
Latest News Urdu - November 15, 2019

حکومتِ پاکستان کی چین کو سی پیک منصوبہ کے اورنج میٹرو لائن ٹرین پراجیکٹ سے متعلق تمام امور کو جلد حتمی شکل دینے کی یقین دہانی۔۔۔

حکومتِ پاکستان نے چینی عہدیداران کو سی پیک منصوبہ کے اورنج میٹرو لائن ٹرین پراجیکٹ کے بڈنگ پراسیس کے آپریشن اینڈ مینٹننس معاہدے کو 30 نومبر 2019 تک حتمی شکل دینے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ سی پیک منصوبہ کی جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی گزشتہ میٹنگ میں چینی عہدیداران نے لاہور کی اورنج لائن پراجیکٹ پر کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ اس موقع پر چینی عہدیداران کو بجلی اور پانی کی فراہمی کے علاوہ آب نکاسی سے متعلق مسائل حل کیے جانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف