Home Latest News Urdu حکومتِ پنجاب اور ہواوے ٹیکنالوجیز لاہور میں انٹرپنیورشپ ورکشاپس کا انعقاد کریں گی۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 24, 2019

حکومتِ پنجاب اور ہواوے ٹیکنالوجیز لاہور میں انٹرپنیورشپ ورکشاپس کا انعقاد کریں گی۔۔۔۔

معروف چینی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) نے پنجاب میں کاروباری تنظیم کاری کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں فریقین لاہور کے کارویٹ انسٹیٹیوٹ میں اس حوالے سے پیشہ ورافراد کے لئے ورکشاپس کے سلسلےکا آغاز کریں گی۔ان کاروباری تنظیم کاری کے ورکشاپس میں بزنس ڈویلپمنٹ،پراجیکٹ منیجمنٹ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں کو خاص طور پر ملحوظ نظر رکھا جائے گا۔ان ورکشاپس کے لئے 12 تربیت کار ہر چار ماہ بعد 6 مختلف سٹارٹ-اپ کمپنیز سے لئے جائیں گے ۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں پی بی آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جہانزیب برانہ نے کہا کہ انٹرپرنیورشپ ورکشاپس کا یہ اینیشیٹو نہایت سوچ بچار کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے پنجاب کے بہترین اذہان رکھنے والے نوجوانوں کو خطے میں مدمقابل دیگر سٹارٹ اپس کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے گا۔ اس دوران پنجاب کے صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن لغاری نے کہا کہ پیشہ ور نوجوانوں کو دنیا کے بہترین ٹیکنالوجیز سے روشناس کرایا جا رہا ہے تاکہ وہ ان سکلزز کی مدد سے دنیا کے مختلف فورمز تک رسائی حاصل کر سکیں۔ لاہور میں متعین چینی قونصل جنرل لونگ ڈنگ بین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں انٹر پرنیور شپ کا معیار خطے کے دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کا آغاز ہوا ہے۔اس کے علاوہ ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد مسعود نے کہا کہ ہواوے سٹارٹ۔اپس خصوصاًچھوِٹے اور درمیانے تجارتی اداروں کی شروعات کے لئے پر عزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف