Home Latest News Urdu حکومت سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے کوتیزی سے آگے بڑھارہی ہے،احسن اقبال۔
Latest News Urdu - August 19, 2022

حکومت سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے کوتیزی سے آگے بڑھارہی ہے،احسن اقبال۔

.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ چین بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پاکستان کو مدد فراہم کر رہا ہے اور اس کا آغاز صدر شی جن پنگ کے2014 میں اسلام آباد کے دورے کے دوران سی پیک کے تحت 46 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان سے ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ ’’سی پیک-گرین ڈویلپمنٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مستقبل میں شروع ہونے والے منصوبے سبز معیشت اور توانائی کے شعبوں پر مبنی ہوں گے کیونکہ موجودہ حکومت قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان منصوبوں کو ترجیح دینے کا خواہاں ہے جو سبز معیشت کو فروغ دیتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کی توجہ گرین انفراسٹرکچر، گرین انرجی، گرین فنانس اور جدید زراعت میں پائیدار اقدامات پر ہے۔

Comments Off on حکومت سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے کوتیزی سے آگے بڑھارہی ہے،احسن اقبال۔

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف