Home Latest News Urdu حکومت سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت غربت کے خاتمے اور صنعتی و زراعتی تعاون پر خاص توجہ دے گی۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 24, 2019

حکومت سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت غربت کے خاتمے اور صنعتی و زراعتی تعاون پر خاص توجہ دے گی۔۔۔۔۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان ڈاکٹر جیوفرے نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار سے خصوصی ملاقات کی۔اس دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے دو طرفہ تعلقات اور بیرونی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی،مصنوعی ذہانت،سیاحت اور زراعتی شعبوں کو فروغ دینے کےعلاوہ گوادر بندرگاہ پر خاص توجہ دے کر تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کا عزم رکھتی ہے۔انہوں نے آسٹریلین ہائی کمشنر سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے دوسرے مرحلے سے نہ صرف سماجی و اقتصادی شعبہ مستحکم ہو گا بلکہ اس سے پاکستان کے عوام کی معیارِ زندگی پر بھی دوررس اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے مزید کہا سی پیک منصوبہ میں پاکستان کی معیشت کو استحکام بخشنے کی پوری صلاحیت موجود ہے اور اس کے اگلے مرحلے میں حکومت سماجی ترقی،زراعت اور صنعتی تعاون کو خاص طور پر ملحوظ نظر رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …