حکومت سی پیک کی ترقی اور اس کے کامیاب نفاذ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،وزیرمنصوبہ بندی و ترقی
۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ترقی اور اس کے کامیاب نفاذ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک سے متعلق منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہم مسائل سے نمٹنے اور ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں اور ہم اس سلسلے میں چین کی مسلسل حمایت کے لئے شکر گزار ہیں۔اس دوران خصوصی اقتصادی زونز ، ایم ایل ون، کراچی سرکلر ریلوے اور مختلف نئے ترقیاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن پر مشترکہ ورکنگ گروپس کے آئندہ اجلاسوں میں تبادلہ خیال کیا گیا
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






