حکومت معاشی ترقی کیلئے کاروبار دوست اور سرمایہ کاری میں سہولت کیلئے اقدامات لے رہی ہے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
.
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست ہیں، بیجنگ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے دورہ چین کے دوران ایسٹ چائینہ گروپ فانگ یولانگ کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی کیلئے کاروبار دوست اور سرمایہ کاری میں سہولت کیلئے اقدامات لے رہی ہے، حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، حکومت نجی شعبے کو مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ وفد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹ چائنہ گروپ گوادر فری زون میں ریفائنری میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ نگران وزیر اعظم نے ایسٹ چائنہ گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور گوادر کو پاکستان کی معاشی ترقی اور سی پیک کا کلیدی حصہ قرار دیا۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…