Home Latest News Urdu حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیکس مراعات پیش کر رہی ہے،شہباز گل۔
Latest News Urdu - February 21, 2022

حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیکس مراعات پیش کر رہی ہے،شہباز گل۔

.

ایف سی سی آئی کے صدر عاطف منیر شیخ کی سربراہی میں تاجر برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت فیصل آباد میں دو انڈسٹریل اسٹیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ ۔ انہوں نے وفد کو 18 سے 20 مارچ تک فیصل آباد میں ہونے والی پاکستان اکنامک کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت چینی صنعتی یونٹس کی نقل مکانی کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین میں ایم تھری اور علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کی فاسٹ ٹریک کالونائزیشن کے لیے سپیڈ ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔

Comments Off on حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیکس مراعات پیش کر رہی ہے،شہباز گل۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …