Home Latest News Urdu حکومت ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،وزیراعظم

حکومت ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،وزیراعظم

.

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چائنا کمیونیکشن کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر وانگ ہائے ہوائے اور چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے چیئرمین ڈو فی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریلوے اور سڑکوں کی ترقی ملکی ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے اشد ضروری ہے۔شرکانے وزیر اعظم کو چائنا کمیو نیکشن کنسٹرکشن کمپنی اور چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی طرف سے پاکستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے، تعمیرات، قابل تجدید توانائی اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے دلچسپی ظاہر کی ۔ وزیر اعظم نے چین کی کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کا خیرمقدم کیا۔

Comments Off on حکومت ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،وزیراعظم

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …