Home Latest News Urdu حکومت نےسی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں کی تعمیر وترقی میں تیزی لائی۔
Latest News Urdu - September 12, 2020

حکومت نےسی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں کی تعمیر وترقی میں تیزی لائی۔

.

چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی)  عاطف آر بخاری نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں کی تیز رفتار ترقی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ چیئرمین نے نجی شعبے سے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی کاری کو فروغ دینے کی تاکید کی۔ مزید برآں حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئےعلامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (اے آئی آئی سی) ، بوستان اور حب کے تین خصوصی اقتصادی علاقوں کی کمیٹیوں کو شامل کرکے متعلقہ خصوصی اقتصادی علاقوں میں پلاٹوں کی فروخت کی اجازت دی ہے۔ دریں اثناچین میں متعین پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ ہے کہ خصوصی اقتصادی علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے چینی تجربات سے استفادہ کیا ہے اور چینی تاجروں کو سی پیک کے خصوصی اقتصادی علاقوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔

Comments Off on حکومت نےسی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں کی تعمیر وترقی میں تیزی لائی۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …