Home Latest News Urdu حکومت نے سی پیک کی بروقت تکمیل کے لئے موثرطریقہ کار وضع کیا:نغمانہ ہاشمی،پاکستانی سفیر برائے چین۔
Latest News Urdu - April 20, 2020

حکومت نے سی پیک کی بروقت تکمیل کے لئے موثرطریقہ کار وضع کیا:نغمانہ ہاشمی،پاکستانی سفیر برائے چین۔

Enter Your Summary here.

چین میں متعین پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بہترین حکمت عملی اور طریقہ کار وضع کیا ہے۔ سی پیک کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس نے پاکستان کے توانائی اور بنیادی انفراسڑریکچر کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں رونما کی ہیں۔ جبکہ دونوں فریق ممالک سی پیک کے دوسرے مرحلے کے بروقت اور موثر نفاذ کے لئے پرعزم ہیں جو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں تیزی لانے کا موجب بنےگا۔ پاکستانی سفیر نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں چین کی بروقت مددو معاونت کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور انکشاف کیا کہ حکومت سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چینی تاجروں کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…