Home Latest News Urdu خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا دل کے پیدائشی امراض میں مبتلا بچوں کی جان بچانے میں چینی ڈاکٹروں کے ہمدردانہ جذبے کو خراج تحسین۔
Latest News Urdu - October 8, 2025

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا دل کے پیدائشی امراض میں مبتلا بچوں کی جان بچانے میں چینی ڈاکٹروں کے ہمدردانہ جذبے کو خراج تحسین۔

پاکستان کی خاتون اول آ صفہ بھٹو زرداری نے دل کے پیدائشی امراض میں مبتلا پاکستانی بچوں کی جان بچانے میں چینی ڈاکٹروں کے ہمدردانہ جذبے اور لگن کو سراہا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات چینی سفارتخانہ میں منعقدہ قمری سالگرہ کی تقریب ’’ایک چمکتا ہوا چاند، سب متحد دل اور ہاتھ‘‘ میں اپنے کلیدی خطاب کے دوران کہی۔تقریب کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول نے کہا کہ قمری سالگرہ کا تہوار ’’ہم آہنگی اور اتحاد‘‘ کی علامت ہے ، یہ وہ اقدار ہیں جو پاکستان اور چین کی گہری دوستی کی خوبصورتی سے عکاسی کرتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آج رات، جب چاند کی روشنی اسلام آباد اور بیجنگ پر پڑ رہی ہے، تو یہ مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن کر رہی ہے۔ چینی ڈاکٹروں کے ہاتھوں ہمارے بچوں کی جانیں الفاظ کو عمل میں بدلنے کی زندہ علامت ہیں، کسی بھی ملک نے اس طرح ہمارے عوام کے لیے ایسی ہمدردی کا اظہار نہیں کیا اور یہی چیز ہمارے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔چینی سفیر جیانگ زیدونگ کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں خاتون اول نے پروفیسر ڈاکٹر پان ژیانگ بن اور فووائی ہسپتال کی ٹیم کی انسانیت دوست خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا۔

Comments Off on خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا دل کے پیدائشی امراض میں مبتلا بچوں کی جان بچانے میں چینی ڈاکٹروں کے ہمدردانہ جذبے کو خراج تحسین۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…