خصوصی اقتصادی زونز میں صنعت کاری کی ترغیب حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان
.
وزیر اعظم کے ترجیحی شعبے کی ترقی کے جائزے کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور خصوصی اقتصادی زونز کے سہولت کاری ماڈل اور ریگولیٹری گیلوٹین سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونزمیں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے ذریعے تیز رفتار صنعت کاری کی حوصلہ افزائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ملک میں زیادہ سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر خاص توجہ مرکوز ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 167 میں سے 112 اصلاحات، جن کی نشاندہی بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کی ہے، خصوصی اقتصادی زونزمیں سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے تمام ریگولیٹری اتھارٹیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ ریگولیٹری فریم ورک کو ہموار کریں تاکہ سرمایہ کاروں کو ان کے مسائل ایک ہی چھت کے نیچے کم سے کم وقت میں حل کیے جا سکیں۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…