خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس چھوٹ برقرار، معاون خصوصی برائے محصولات،ڈاکٹر مسعود۔
.
ایک انگریزی روزنامہ دی نیوز کو دیے گئے انٹرویو کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا ہے کہ حکومت نے سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کے تحفظ کے لئے سپیشل اکنامک زونز میں ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں راغب کرنے کے لئے یہ چھوٹ برقرار رکھی جائے گی۔جبکہ حکومت نے ٹیکس ترمیمی بل 2021 قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے اور یکم جولائی 2021 ء سے 80کارپوریٹ سیکٹر کے انکم ٹیکس چھوٹ کو ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…