خصوصی اقتصادی زونز کی فعالیت کا سلسلہ جاری۔ایس این جی ایل نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (اے آئی آئی سی) کو گیس کی فراہمی کے لئے 839 ملین روپے طلب کر لئے۔
Enter Your Summary here.
سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے مالی سال 2020-21 کے لئے اپنی متوقع محصول آمدنی کی ضرورت (ای آر آر) میں پہلے مطلع شدہ خصوصی معاشی زون (ایس ای زیڈ) کو گیس کی فراہمی کے لئے 839 ملین روپے طلب کیے ہیں۔ یہ پیشرفت وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری رزاق داؤد کی جانب سے گذشتہ ہفتے خصوصی اقتصادی علاقوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی تاکید کے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ علامہ اقبال ایس ای زیڈ میں سہولیات کی فراہمی کا مرحلہ مرحلہ وار 2020 ، 2021 ، 2022 میں مکمل کیا جائے گا۔ علامہ اقبال ایس ای زیڈ ٹیکسٹائل ، فارماسیوٹیکلز ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، کیمیکل آٹوموبائیل ، سروس کمپلیکس ، سمیت متعدد شعبوں پر مشتمل ہے۔