Home Latest News Urdu خصوصی اقتصادی زونز کے قرب و جوار میں تکنیکی ادارے قائم کیے جائیں گے، عاصم سلیم باجوہ۔
Latest News Urdu - April 25, 2021

خصوصی اقتصادی زونز کے قرب و جوار میں تکنیکی ادارے قائم کیے جائیں گے، عاصم سلیم باجوہ۔

.

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قرب و جوار میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انسٹیٹیوٹ نوجوانوں کو سی پیک نوکریوں کے لئے تیار کرنے کے لئے ہنر مندانہ تربیت فراہم کریں گے کیونکہ حکومت کی اولین ترجیح بھی یہی ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ فری زون میں گوادر ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کو تیزی سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی ترقی تیز رفتار سے جاری رہے گی اور پاکستان اور چین اپنے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں صنعت ، زراعت ، سماجی و اقتصادی ترقی اور گوادر نیو سٹی سمیت چار اہم شعبوں میں تیزی سے ترقی ہوگی۔

Comments Off on خصوصی اقتصادی زونز کے قرب و جوار میں تکنیکی ادارے قائم کیے جائیں گے، عاصم سلیم باجوہ۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …