خصوصی اقتصادی علاقوں کے لئے دسمبر میں نئی پالیسی وضع کی جائے گی۔۔۔۔چئیرمین،سرمایہ کاری بورڈ۔
سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک نے وزارت منصوبہ بندی کو جلد از جلد سی پیک اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے حتمی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین زبیر گیلانی نےخصوصی اقتصادی علاقوں کے لئے اِمسال دسمبر میں نئی پالیسی وضع کرنے کا اظہار کیا۔ سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن نے اس موقعے پر سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے لئے ایک نئی اتھارٹی کے قیام کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی گئی ہے اور حکومتِ کو اس ضمن میں منظوری کے لئےتجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس مالی سال میں خصوصی اقتصادی علاقوں کے 2012کے قوانین میں ترامیم کی صورت میں برآمدات میں نہایت تیزی آئے گی اور انہوں نے امید ظاہر کہ سپیشل اکنامک زونز کی نئی پالیسی سے صنعتکار اور تاجر خطے کے دوسرے ممالک کی طرح مستفید ہو سکیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دھابیجی اکنامک زون سے 2022تک 32میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…