خطے میں امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ، افغانستان اورچین کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل، سینیٹر رحمان ملک۔
.
سینیٹر رحمان ملک لکھتے ہیں کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اسے علاقائی امن کے لیے کردار ادا کرنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی ایئر لائن ، ریلوے اور شپنگ روٹس بہترین ہیں اور پاکستان ایئر لائنز ، ریلوے اور شپنگ وغیرہ کے قیام کے لیے دوسرے ممالک کو تکنیکی مدد فراہم کرتا رہا ہے۔ امید ہے کہ پاکستان ، افغانستان اور چین سہ رخی برادرانہ تعلقات قائم کریں گے اور علاقائی رابطے کو یقینی بنائیں گے۔ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ پاکستان چین سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہےکہ تینوں ممالک بیجنگ سے افغانستان تک ریلوے لائن کا جال پھیلانے اور سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے کام کرنے کے لیے اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔ ان کا مزیدکہنا ہے کہ اس سے علاقائی رابطے اور امن اور خوشحالی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…