خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے پاک چین تجارت میں تیزی آئے گی،رزاق داؤد
.
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ چین دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے یکم اپریل 2022 کو خنجراب بارڈر کھول دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحد کھولنے سے نہ صرف پاک چین آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے دوسرے مرحلے کے نفاذ میں مدد ملے گی بلکہ سرحد کے دونوں جانب مقامی تجارت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے شمال میں پھل اور سبزی پیدا کرنے والے اس پیش رفت سے فائدہ اٹھائیں گے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…