Home Latest News Urdu خیبرپختونخواہ حکومت نے 300 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے ایک چینی کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردیے۔
Latest News Urdu - March 10, 2021

خیبرپختونخواہ حکومت نے 300 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے ایک چینی کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردیے۔

.

حکومت خیبر پختونخوا اور ایک چینی تعمیراتی کمپنی نے 300 میگاواٹ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے ایک مفاہمت نامے کی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ صوبے کا اب تک کا سب سے بڑا بجلی کا پراجیکٹ ہوگااور اس کی تعمیر 85 ارب روپے کی لاگت سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی مالی معاونت سے چھ سال کی مدت میں ہوگی۔ اس حوالے منعقدہ سرکاری تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور چینی تعمیراتی کمپنی کے عہدیدار بھی شریک تھے اس موقع پر محمود خان نے منصوبے کو صوبے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اسےصوبائی حکومت کے لئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

Comments Off on خیبرپختونخواہ حکومت نے 300 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے ایک چینی کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردیے۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …