خیبر پختونخواہ حکومت نئی صنعتی پالیسی کے تحت 10 نئے اقتصادی زون اور19 صنعتی یونٹ قائم کرے گی۔
.
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلٰی محمود خان کی نگرانی میں ہونے والے اجلاس کے دوران حکومت نے ایک نئی صنعتی پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے تحت آئندہ دس سالوں کے دوران 10 نئے اقتصادی زون اور 19 چھوٹے صنعتی اسٹیٹس تعمیر کیے جائیں گے جبکہ کم از کم دو اور خصوصی اقتصادی زون بنائے جائیں گے جو اگلے پانچ سالوں میں قائم کیےجائیں گے۔ مزید برآں ایبٹ آباد ، ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں ، درہ آدم خیل ، خیبر اور مردان میں چھوٹے صنعتی اسٹیٹس کو بھی خصوصی اقتصادی زون کے طور پر اعلان کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں یہ پالیسی پرانی صنعتوں کی بحالی کی بھی نگرانی کرے گی اور یوٹیلٹی کی بلا تعطل فراہمی بھی فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صنعتوں کو بروقت این او سی جاری کریں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …