خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے صوبہ میں صنعتی شعبے کو وسعت دینے کے لئے چینی شہر شوزو کے ساتھ باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط۔۔۔۔
خیبر پختونخواہ کی حکومت نے صوبائی دارلخلافہ پشاور میں صنعتی شعبے کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کے لئے چینی شہر شوزوکے ساتھ تعاون کی یاداشت پر دستخط کیا ہے۔ چین کے شہر شوزو کی عوامی حکومت کے وائس میئر شو ڈونگائی اور ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے صنعتی شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق یاداشت پر دستخط کیا جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر وزیر خزانہ اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ باہمی تعاون کا عزم رکشئی خصوصی اقتصادی زون اور چین کے ہوائی ہائی خصوصی اقتصادی زون سے متصل چین کےشوزو ٹرانسپورٹ ہب کے درمیان روابط بڑھانے سے مشروط ہے جبکہ پاکستان اور چین کے ان دو بڑے شہروں نے تجارت، زراعت، ٹیکنالوجی، ثقافت،تعلیم اور صحت عامہ کے شعبوں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عزم کیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق یاداشت پر دستخط کے موقاع پر موجود کئی سرمایہ کار اور صنعتکار وں نے ٹیکنالوجی، ثقافت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کا اظہارکیا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…