خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز۔
.
پاکستان اور چین کے مابین 70 سالہ سفارتی تعلقات کی مناسبت سے خیبر پختونخواہ حکومت نے کووڈ-19 پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ ورچوئل تقریبات کااہتمام کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری کاظم نیاز نے کہا ہے کہ پاک چین سفارتی تعلقات نہایت مستحکم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مزیدمضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ان کی ہدایات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر بِل بورڈز اور بینرز آویزاں کرےگا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






