خیبر پختونخواہ کی سرمایہ کاری و تجارتی بورڈ صوبے کے سپیشل اکنامک زونز میں سیلز ٹیکس کی رعائتوں کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔۔۔۔
خیبر پختونخواہ کی سرمایہ کاری و تجارتی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حسن داؤد بٹ کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔جس میں تجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات خصوصاً پرمٹ،این او سیزاور حکومتی احکامت ونگرانی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس اجلاس میں کے پی کے کے تمام چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے شریک تھے۔ سپیشل اکنامک زونز کا قیام اور ان میں چھوٹے تجارتی اداروں کو فعال اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے ون وینڈو آپریشن فیسیلٹیشن ڈیسکس کا قیام اس اجلاس کے اہم ایجنڈا میں شامل تھا۔کے پی سرمایہ کاری و تجارتی بورڈ کےچیف ایگزیکٹیو آفیسر حسن داؤد بٹ کا کہنا تھاکہ بورڈ کے پی ریونیو اتھارٹی کی منظوری سے صوبے کے سپیشل اکنامک زونز میں سیلز ٹیکس کی رعائتوں کیلئے اقدامات کرر رہی ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…