Home Latest News Urdu خیبر پختونخوا حکومت نے پاک چین جے سی سی کی منظوری کے لئے 13 منصوبوں کو حتمی شکل دے دی۔
Latest News Urdu - April 24, 2021

خیبر پختونخوا حکومت نے پاک چین جے سی سی کی منظوری کے لئے 13 منصوبوں کو حتمی شکل دے دی۔

.

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آئندہ پاک چین 10 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس کے لئے 13 اہم منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ان منصوبوں میں پانچ سڑکوں کا انفراسٹرکچر ، تین توانائی ، دو زراعت ، دو صنعتی اور ایک سیاحت کا منصوبہ شامل ہے۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ جنوبی اضلاع میں انقلاب لائے گا اور صوبے کو گندم میں خود کفیل کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کے منصوبے بھی زیرِ غور ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ رشکئی ایس ای زیڈ کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا جس سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ آفیشل دستاویزات کے مطابق جے سی سی کی باضابطہ منظوری کے لئے پانچ اہم ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پراجیکٹس تجویز کیے گئے ہیں۔

Comments Off on خیبر پختونخوا حکومت نے پاک چین جے سی سی کی منظوری کے لئے 13 منصوبوں کو حتمی شکل دے دی۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …